جنوبی وزیرستان میں امن چوک کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی جنوبی وزیرستان میں وانا بازار امن چوک کے قریب دھماکا ہونے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔