اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے حوالےسے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج ہی کے دن 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے سری نگر میں قرارداد منظور کی، حق خودارادیت کے لیے کشمیری پچھلی سات دہائیوں میں لاکھوں قربانیاں پیش کر چکے ہیں،کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے، پاکستان سے کشمیریوں کی مضبوط وابستگی کو بھارت کسی صورت ختم نہیں کر سکتا،شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کشمیروں کی پاکستان سے محبت کا کھلا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کے پرچم کو مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی اور چوراہے پر لہراتے ہیں، حق خودارادیت اور الحاق پاکستان کے لیے کشمیری نوجوان اپنے آباؤ اجداد کی طرح پرعزم ہیں،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو توڑنے کے لیے تمام تر بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، انجینئر امیر مقام








