وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سی سی آئی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔









