بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور ٹی ایل پی کے مذاکرات کامیاب

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔دونوں فریقین کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک اپنا دھرنا ختم کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس حوالے سے حکومتی وزرا اور ٹی ایل پی رہنما اعلان کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فلسطین کے حق میں دھرنا دیا گیا ہے۔

چند روز قبل سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے 3 مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان نے فیض آباد فلائی اوور کے اوپر اور نیچے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا ۔