بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں جتھہ راج نافذ ہو چکا ہے،اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابرنے کہاہے کہ ملک میں جتھہ راج نافذ ہو چکا ہے۔ سابق ججوں کی طرف سے ایڈہاک جج بننے سے مسلسل انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جب سوشل میڈیا پر کردار کشی سے بچنے کے لئے سابق جج ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلیں تو سمجھ لیجیے کہ ملک میں موب راج نافذ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا جس ملک میں ریاستی عملداری قائم کرنے والے ادارے ہی آئین اور قانون کی بجائے اپنی خواہشات پر فیصلے کرنے لگیں تو وہاں جنگل کا قانون یا جتھہ راج قائم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور لاقانونیت کی سیاست نے ہر ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ اس سیاست کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ایک مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جو سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ملک میں قانون رائج کرے۔ ملک کی معیشت اور ترقی کے لئے موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے۔ جلد یا بدیر اسے دفن کرنا پڑیگا۔