بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تمام پہلو دیکھ کر کیا جائے، ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں اٹارنی جنرل نے مخصوص نشستوں کے کیس اور فیصلے پر شرکاء کو بریف کیا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔‎ ‎
ایوان صدر میں ہونے والی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ احد چیمہ، عرفان قادر اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، نئیر بخاری اور سینیٹر شیری رحمان اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ جب کہ پیپلزپارٹی نے مؤقف اپنایا کہ پابندی کا فیصلہ تمام پہلو دیکھ کر کیا جائے، ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔