بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھادی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم 5 سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ہے جو ڈسکوز عملے، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملے گی۔
پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی کی شرح 100 کے بجائے 80 فیصد کردی گئی ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کردی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔