بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فچ کی رپورٹ آئے یا کوئی اور، حکومت مدت پوری کرے گی: سینیٹر عرفان صدیقی

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ فچ کی رپورٹ آئے یا کوئی اور، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جس دن پیپلزپارٹی الگ ہو جائے گی ہماری حکومت نہیں رہے گی، اگر ہماری حکومت نہیں رہے گی تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات کیا ہیں اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے، اگر عدلیہ کا فیصلہ خلاف ورزی کرتا ہے تو پارلیمان کو اس ایشو کو ڈسکس کرنا چاہئے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر وزیراعظم کی مدت کو 5 سال کے بجائے 3 سال کر دے تو کیا پارلیمان مان لے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے آئینی میلٹ ڈاؤن کی بات کی ہے، کوئی آئینی بریک ڈاؤن نہیں ہونے والا