شکاگو(نیوز ڈیسک)Green Urban Development Initiative
کے تحت پاکستان سے آنے والے ایک وفد نے شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قونصل جنرل طارق کریم سے تفصیلی بات چیت کی۔
وفد میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور COMSATS
کے فیکلٹی ممبران اور طلباء، صحافی اور انسٹی ٹیوٹ آف اربنزم، سکول آف لیڈر شپ فاؤنڈیشن اسلام اباد اور ڈی پال یونیورسٹی شکاگو کےسنئر نمائندے شامل تھے۔
قونصل جنرل طارق کریم نے وفد کا خیرمقدم کیا، اور بلخصوص موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے پاکستان کے لیے گرین اربن ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دورے دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بات چیت کے دوران، قونصل جنرل طارق کریم نے قونصلیٹ کے functions
قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ترجیحات، پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں ،امریکی
Midwest
خطے کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری، اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردارکے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ وفد نے جاری منصوبوں، نوجوانوں کے لئے اقدامات، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، طلباء کے لیے مواقع اور طویل مدتی کامیابی کے لیے گرین اربن ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر بات چیت کی۔
قونصل جنرل طارق کریم نے مختلف شعبوں خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی، پانی کے انتظام اور تعلیمی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی گنجائش کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔








