بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرینکفرٹ واقعہ پرپلان اور ناقابل معافی :پاکستانی عوام سیخ پا، افغانوں کی بے دخلی کاپرزورمطالبہ

 اسلام آباد(صغیر چوہدری )جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شر پسندوں نے پری پلان حملہ کیا، منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شر پسند افغان گینگ نے ایک جتھے کی صورت میں قونصلیٹ کا گھیراو اور پاکستان کے قومی پرچم کی توہین کی،اب تک سامنے آنے والے حقائق اور میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانیوں کا یہ حملہ جرمنی کی ناقص سکیورٹی اور نرمی کا نتیجہ ہے، سفارت خانے سے ایمرجنسی پولیس کو اطلاع کے باوجود ایک گھنٹے سے زائد قونصلیٹ کا محاصرہ جاری رہا ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی شرپسند عناصر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وہاں اکٹھے ہوئے شر پسندوں کا یہ اقدام نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ ویانا کنونشن 1963 کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے جس کے تحت میزبان حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس کی سرزمین میں قائم کسی بھی غیر ملکی سفارت خانے کی حفاظت لازمی ہے ۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے رسمی اور روایتی سے بیان پر بھی کروڑوں پاکستانیوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور نرم رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے جبکہ اس واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی وہاں کا،قانون اس قوت سے حرکت میں نہیں آیا ۔  ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں افغان نیشنل پاکستانی قونصلیٹ پر دھاوا بول رہے ہیں دیوار پھلانگ کر احاطے کے اندر گھسے اور پھر یہ بھی افسوس ناک منظر دیکھنے کو ملا کہ ان انتہا پسند لوگوں نے پول پر چڑھ کر پاکستانی پرچم کو پہلے کھینچ کر نیچے اتارا ۔ وہ بھی اس انداز میں جیسے کوئی فاتح فوج کرتی ہے پھر اسے پیروں تلے روندا ۔۔ نعرے لگائے آگ لگانے کی کوشش کی اور کافی دیر تک قونصلیٹ کا گھیروا کئے رکھا لیکن اس تمام تر صورت حال میں ویڈیو میں دیکھیں تو صرف ایک سے دو پولیس اہلکار وہاں دکھائی دے رہے ہیں۔ یعنی ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان کی سالمیت کو شر پسند افراد کی جانب سے حملہ کیا جارہا ہے لیکن جرمن قانون خاموش تماشائی بنا رہا جس کی مثال نہیں ملتی اور انکی وہاں پر سکیورٹی کی صورت حال کو مختصر  ویڈیو نے بے نقاب کردیاہے۔ فرینکفرٹ واقعے کے بعد ایک سوال ذہنوں میں گونج رہا ہے کہ اگر پاکستان میں خدانخواستہ ایسا کچھ ہوجاتا تو کیا پھر بھی جرمن کا بھی یہی ردعمل ہوتا جو اس موقع پر دیکھنے میں آیا یقیناً نہیں بلکہ پوری یورپی یونین اکٹھی ہوجاتی ۔ ممکن ہے کہ پاکستان سے سفارتی تعلقات منقطع کردئیے جاتے یا پاکستان پر مختلف پابندیاں لگا دی جاتیں لیکن اسکے برعکس پاکستان میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی کی اگر بات کی جائے تو وہ بالکل اسکے برعکس نظر آتی ہے ۔ اسلام آباد میں انتہائی ریڈ زون میں ایک وسیع و عریض رقبے پر ڈپلومیٹک انکلیو واقع ہے اسکی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی ایک پوری سکیورٹی ڈویژن تعینات ہے جو اس ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر موجود ہے جسے ڈپلومیٹک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈی پی ڈی کہا جاتاہے ۔ پولیس کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لیول کا افسر اسکا انچارج مقرر ہے۔ اسی طرح ایک ایس ایس پی پھر ایس پی،ڈی ایس پیز اور سینکڑوں اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہتے ہیں  جہاں بغیر اجازت پرندہ پر نہیں مار سکتا اور پاکستان ان سفارت خانوں کی سکیورٹی پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے،ڈپلومیٹک انکلیو کے چاروں اطراف سے قلعہ نما باؤنڈری وال ہے جس میں داخلے کے لئے تین سے چار انٹری گیٹ مختص ہیں جہاں غیر متعلقہ شخص یا افراد کا داخلہ تو دور کی بات اسکی دیوار کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا چاروں اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز کا حصار موجود رہتا ہے رات دن پولیس کی پٹرولنگ اور گشت رہتا ہے اگر کسی بھی سفارت خانے کو کوئی بھی مسئلہ تو سیکنڈز میں اسکو حل کیا جاتا ہےاور اسی ڈپلومیٹک انکلیو میں جرمن کا سفارت خانہ بھی موجود ہے جسے ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان کے حالات سکیورٹی کے اعتبار سے جیسے بھی ہیں لیکن ان سفارت خانوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا جب پاکستان ویانا کنونشن 1963 پر عملدرآمد کررہا ہے اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے تو پھر جرمنی جیسے ملک میں ایسا واقعہ ہونا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ قونصلیٹ پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ  یہ پاکستان کی خودمختاری کاکامعاملہ ہے۔۔۔ ابھی تک جرمنی کی طرف سے اس واقعہ پر کوئی ٹھوس وضاحت بھی سامنے نہئں آسکی ۔ دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپیل کی ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر افغانیوں کے حوالے سے بے رحم پالیسی اختیار کی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہوسکے انہیں ملک سے نکالا جائے جبکہ پاکستانی عوام قومی سلامتی کے اداروں سے بھی یہی اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا ہےکہ افغانوں نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے اور کاری ضرب لگائی ہے اور یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا بلکہ یہ لوگ منظم ہوکر آئے تھے انکے ہاتھوں میں جھنڈے بھی نمایاں نظر آرہے ہیں لہذا افغانوں کو پاکستان میں رہائش اختیار کرنے سے متعلق دی گئی چھوٹ ختم فوری ختم کردینی چاہیے پاکستان میں یہ لوگ نہ صرف جرائم میں ملوث ہیں بلکہ دہشت گرد کاروائیوں میں بھی شامل ہیں ،انہوں نے پاکستان میں اپنے بڑے بڑے گینگ بنا رکھے ہیں یہ مسلح ہو کر زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی کے دھندے میں بھی ملوث ہیں،فرینکفرٹ واقعہ پر جرمنی کو سخت پیغام جانا چاہئے ۔