بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماحول کو آلودہ کرنے اور اور سموگ پھیلانے والے بھٹے اور کارخانے بند ہونگے،مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا قصور کا اچانک دورہ،ماحول دشمن بھٹوں کا ‘بھٹہ گول ہوگیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنی نگرانی میں محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کے ہمراہ سموگ کا باعث بننے والے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو مسمار کروایا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ماحول کو آلودہ کرنے اور اور سموگ پھیلانے والے بھٹے اور کارخانے بند ہونگے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ماحول پر پالیسی دو ٹوک ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی ہر چیز کیخلاف کارروائی ہو گی۔ماحول کی آلودگی انسانی عضا کی آلودگی میں تبدیل ہو کر موت کا سبب بنتی ہے. پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ نہیں چلنے دینگے۔

سینئر صوبائی وزیرنے کہاکہ کوئی بھی بھٹہ جو زگ زیگ کے معیار پر پورا نہیں اترتا وہ مسمار ہو گا۔ پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی کے تحت پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی۔ پنجاب بھر میں اسموگ کیخلاف آپریشن جاری ہے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ چند پیسے بچانے کے لیے انسانوں کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا جاتا ہے۔ نوٹسز ہوتے ہیں مگر عمل کوئی نہیں کرتا اب کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور اور دوسرے اضلاع کو دھواں اور جو فیکٹریز ماحول کو خراب کر رہی ہیں اس سے پاک کرینگے۔  انسداد سموگ کے لیے حکومت کی جانب سے الودگی کا باعث بننے والی بااثر افراد کی فیکٹریوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس یے ، میڈیابھی نشاندہی کرے محکمہ کی ٹیم ایکشن لے گی۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی موجودگی میں ماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر دو بھٹے گرا دیئے گئے،سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا سیکرٹری انوائرمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کا دورہ،کارروائی ماحول دشمنی کے لئے زیرو ٹالرنس کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسی کے تحت کی گئی،قصور سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر سہاری روڈ اور شیخم کے مقام پر قائم بھٹے گرا دئیے گئے

مریم اورنگزیب نےقصور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کینسر اور مہلک بیماریوں کی موت بانٹنے والے پلانٹس، بھٹوں، پلاسٹک اور گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں کو ہر قیمت پر روکیں گے،  قصور میں 640 بھٹے ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دئیے گئے، 15 بھٹوں کو بھی جلد زگ زیگ پر منتقل کرائیں گے،  لاہور،شیخوپورہ اورقصور میں چمڑہ جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کاررواٸیاں جاری ہیں۔ مونجی کی فصل جلانے والوں کو جرمانوں کے ساتھ ان کے خلاف ایف اٸی ارز بھی کی گٸیں ۔کورٹس سے درخواست ہے کہ ماحول کو زہریلا کرنے والوں کو بلکل سٹے نہ دیں۔ریاست کے تمام اداروں کو ملکر اپنی ذمہ داری نبھانی ہے،جب اسٹیٹ کی ساری مشینری اکٹھی کام کرے گی تو ہم کامیاب ہونگےچار ماہ بہت فیکٹریوں کو بند کیا ہے۔ میڈیا کے ساتھ ملکر ماحول کو صاف کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔