چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے لوئس سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈیز نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور برازیل کی بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئس سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈیز کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#ISPR
Admiral Andre Luiz Silva Lima De Santana Mendes, Chief of Staff of the Brazilian Navy called on General Sahir Shamshad Mirza, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), at Joint Staff Headquarters, Rawalpindi.Matters of bilateral interests including maritime… pic.twitter.com/B8AGxT1x6I
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) July 22, 2024
آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔









