بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کےعوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار،وزیراعظم

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، انا پرست شخص قوم کو دھوکا دیتا ہے، پٹرول کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں۔
مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انا پرست، جو یوٹرن لیتا ہے، مہنگائی آسمانوں سے باتییں کرتی رہے، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی ، لاکھوں لوگ بیروزگار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلو کہ تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے یا عمران خان۔ اور اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا فیصلہ کرنا ہوگا آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی لگا دوں گا اور آپ کو خوشحال بناؤں گا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے، 50 لاکھ گھر بڑی دور کی بات ایک اینٹ نہیں لگائی، گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، خیبرپختونخوا کےعوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار۔
وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں، عمران خان نے اپنے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں، عمران خان کو پتہ تھا وہ آئینی طریقے سے گھر جارہا ہے، ہمیں مجبوراً تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، 8 کروڑ لوگوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں 10 کلو آٹا 400 روپے کا ملے گا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں عوام کو سستا آٹا دو۔

  شہباز شریف نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام، ایک ارب روپے کے پیکج اور ہزارہ کے لیے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ۔