بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آبی تنازع پر پاک بھارت مذاکرات کل شروع ہوں گے ، پاکستانی وفدنئی دہلی پہنچ گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آبی تنازع پردوروزہ پاک بھارت مذاکرات کل نئی دہلی میں شروع ہوں گے ، انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گیا۔ وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارتِ خارجہ کے نمائندےشامل ہیں۔روانگی کے موقع پر انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ2روزہ مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات چیت کی جائےگی۔انہوں نے بتایاکہ دریائے سندھ پربھارت کے چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر 3 بڑے پراجیکٹس ہیں جن پرپاکستان کو اعتراض ہے، ان میں پاکل دل، کیروہائیڈورپاور بھی ہے، پاکستانی اعتراض پربھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرےگا، یہ وفد صرف اجلاس کیلئے جارہا ہے، معائنے کیلئے الگ وزٹ ہوں گے جن کا شیڈول بعد میں آئے گا۔دونوں ملکوں کےانڈس واٹر کمیشن حکام اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں اجلاس کر چکے ہیں، اب یہ 118واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے جس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔