بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے کسی وفدنے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ممتازرپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخاراحمد نے اس تاثرکو یکسرمستردکیا ہے کہ پاکستان سے کسی وفدنے اسرائیل کا دورہ کیا ۔ذرائع ابلاغ کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان نے واضح کیا کہ جس دورےکی بات ہورہی ہے اس کا اہتمام ایک غیرملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے،ہماری اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پرمکمل قومی اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی مکمل حمایت کرتا ہے ،خطے میں پائیدار امن کے لئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک ایسی آزاداورخودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے جس کی سرحدیں 1967سے پہلے والی اور دارالحکومت القدس الشریف ہو۔