بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری کوعمران کے پیغام کا معاملہ، ملک ریاض خود میدان میں آگئے

   اسلام آباد(ممتاز رپورٹ) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض احمد نے اپنے اورسابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطےسے متعلق میڈیا پر چلنے والی آڈیوٹیپ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ ہمارا ایساکوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی میں نے عمران خان کا کوئی پیغام آصف زرداری کو دیا ہے۔ملک ریاض نے اپنے ٹویٹ میں بھی اور نجی ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کودیئے گئے انٹرویومیں بھی اس حوالے سے بات چیت کی سختی سے تردیدکی۔ انٹرویدمیں ملک ریاض کا کہنا تھاکہ میں ایسی کوئی کال نہیں کی ، آصف زرداری سے میری اکیس سال کی دوستی ہے ان سے روزانہ بات ہوتی رہتی ہےلیکن عمران خان کے معاملے پر میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ملک ریاض نے کہاکہ میں کس بنیاد پر کردارادا کرتا ،عمران خان تو عدم اعتمادپر یقین کر کے بیٹھے تھے کہ ہم جیتنے والے ہیں ،میں ان سے کیسے کہتاکہ عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جاؤ اور اپنی ہار مان لو۔دریں اثنا اپنے ٹویٹ میں ملک ریاض نے کہاکہ میرے نام سے ایک ویڈیو میڈیا پر چلائی جارہی ہے جو بالکل جعلی اور بے بنیاد ہے، جھوٹ بولتے ہوئے کم از کم پہلے میرے سے تو تصدیق کر لیں۔