بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول نے آصفہ کو زخمی کرنیوالے ڈرون آپریٹر کو معاف کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا۔

دو روز قبل پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرا لگنے سے آصفہ بھٹو  زرداری زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخم پر پانچ ٹانکے آئے۔

تاہم بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا جبکہ سکیورٹی پر تعینات پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔

اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف اور  مریم نواز نے آصفہ بھٹوزرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مریم نواز نے آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تم اور مارچ کے تمام شرکا محفوظ ہوں گے۔

اس سے قبل آصفہ بھٹو نے بھی اپنے لیے دعائیں اور محبت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بروقت  اسپتال پہنچانے پر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔