کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے ، آزاد امیدواروں نے اب تک 1145 نشستیں حاصل کر لی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعتوں کے بجائے افراد کو ترجیح دی اور غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1145 آزاد امیدوار اب تک کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جمعیت علمائے اسلا کو 132 ، بلوچستان عوامی پارٹی کو 72 ، پشتونخوا میپ کو 65 ، نیشنل پارٹی کو 38 ، پیپلزپارٹی کو 35 نشستوں پر کامیابی ملی ۔
غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک پاکستان تحریک انصاف کو 10 ، مسلم لیگ (ن) کو جبکہ بی این پی مینگل کو 20 نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔









