اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو سِول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
There it is👇🏾👇🏾👇🏾me collecting the
Sitara-I-Pakistan award 🥇. Such a proud moment https://t.co/Dv82dZ9fMC pic.twitter.com/W9FZjBQxaF— Daren Sammy (@darensammy88) May 30, 2022
ڈیرن سیمی نے تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ستارہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کررہا ہوں، یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔
ان میں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم ، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔









