بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بختاور بھٹو کی شوہر، محمود چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد: ’سپر ڈیڈی‘ قرار دے دیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان کی سابقہ وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ میں ویڈیو کا کریڈٹ چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کو دیا ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے بہنوئی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

بختاور بھٹو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ہمسفر محمود چوہدری نے اپنی سالگرہ پر خوبصورت کیک کاٹا ہے۔

اس کیک پر تصوراتی اور افسانوی سُپر ہیروز کے کردار بنے ہوئے ہیں جنہیں بختاور بھٹو نے اپنے شوہر کے موڈز قرار دیا ہے۔

بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کو ’سُپر ڈیڈی‘ قرار دیتے ہوئے کیک پر لکھوایا ہے کہ یہ سب کردار بطور والد اُن کے شوہر کے مزاج ہیں۔