خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے اور جھڑپوں میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کےتنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
جھڑپوں میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاراچنار اور صدہ شہر پر بھی متعدد میزائل فائرکیے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔
رکن قومی اسمبلی انجینیئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئیں ۔
ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فائربندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
پاراچنار میں دو قبائل میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق








