بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی چیئر مین این ڈی ایم اے کو مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچئیر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیااورملک بھر جاری میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے ، چئیر مین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے روابط مزید بہتر کرنے ، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والی شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کرنے کے حوالے سے تیز تر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بشمول ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مون سون بارشوں اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا۔جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہوئے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔