راولپنڈی(ممتازنیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوج سے مذاکرات کرنے کی حامی بھر لی ،کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی ،گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے ،فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے،بانی پی ٹی آئی نے فوج کو بگڑے ہوئے بچے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ نا بتائیں کہ فوج نے کیا غلطی کی ہے ،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا غیر قانونی تھی ،ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء الحق کا ہاتھ تھا ،سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا۔
فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان








