لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے معطل اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین نے سنسنی خیز انکشافات کرڈالے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں سکندر ذوالقرنین نے بتایا کہ یہ جواز غلط ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں ہورہا تھا اس لئےہٹادیاگیا، ہمیں پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ دونوں (شہباز اور حمزہ شہباز) ملزمان وزیراعظم،وزیراعلیٰ بننے جارہےہیں، دس 0اپریل کو ڈی جی ایف آئی اے کا پیغام ملا کہ آپ پیش نہ ہوں۔
ایف آئی اےمعطل اسپیشل پراسیکیوٹرسکندر ذوالقرنین نے ہدایات دینے والے افسر کا نام ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ثنااللہ عباسی نے ہی پیغام دیا کہ پیش نہ ہوں، عدالت میں درخواست دی کہ ان وجوہات پر کیس میں پیش نہیں ہوں گا کیونکہ مجھے نظر آرہاتھا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا گیاتو اب مجھےبھی روکاجارہاہے۔









