شکاگو(ممتاز نیوز)شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور انڈیسٹری (RCCI) کے زیر اہتمام
چھٹی پاک امریکہ کاروباری اور سرمایہ کاریایڈیسن، الینوائے میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد بشمول پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے ارکان نے شرکت کی۔پاکستان کے وفد نے مختلف شعبوں کی نمائندگی کی۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل طارق کریم نے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے تجارتی وفد کی شرکت پاک امریکہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اوراس کامقصد شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا بھی ہے۔
انہوں نے پاکستان کو ایک اہم کاروباری، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ SIFC کا قیام سنگل ونڈو انٹرفیس اور تیز رفتار منظوریوں کے ذریعے ملک کے سرمایہ کاری کے منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے۔
قونصل جنرل طارق کریم نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت اور اس کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی اہم ترجیحات اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، اور عوام سے عوام کے رابطوں میں امریکی مڈویسٹ خطے کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری سے بھی آگاہ کیا-انہوں نے مڈویسث خطے کے ساتھ پاکستانی برآمدات میں اضافے اور اس سے سرمایہ کاری کے بہاؤ کو اجاگر کیاُ، بلخصوص آئی ٹی، کانیں اور معدنیات، صحت کی دیکھ بھال، توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ایم ایس سی آئی اور PMDC کے درمیان پاکستان میں گلابی نمک کے فروغ کے لیے حالیہ Joint Venture معاہدہ پاکستان کو سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل کے طور پر اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری رابطوں کی مزید حوصلہ افزائی کی، اور تاجروں اور کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔
راولپنڈی چمبر کی سینئر قیادت، جس میں چمبر کے صدر صاقب رفیق اور خورشید برلاس شامل تھے، نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چیمبر کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ پینل ڈسکشنُ بھی ہوا تکریب کا اختتام بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے ساتھ ہوا۔
امریکی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،قونصل جنرل طارق کریم








