اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے دیکھا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 مئی کو شب 1 بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔

26 مئی کو شب 1 بجے سے صبح 8 بجے تک سات گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 30, 2022
یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔








