پابندی کے باوجود روسی طیارے کی امریکا کیلئے اڑان اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی پروازوں پر پابندی کے باوجود روس کے طیارے نے امریکا کی جانب اڑان بھری ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پروازوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ نے روسی طیارے کی نشاندہی کی ہے۔ روس کا مذکورہ خصوصی طیارہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے گا۔ عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ خصوصی روسی طیارہ واشنگٹن میں اقوامِ متحدہ میں موجود روسی سفارتی عملے کا انخلاء کرے گا۔