کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دار الحکومت کابل میں ائیر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم یعنی مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل پرواز کےکپتان کو اے ٹی کنٹرول کو آگاہی دینا ہوگی۔خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سےکابل ائیرپورٹ سے ائیرٹریفک سروس غیر فعال ہے، افغان حکومت کا ائیرٹریفک سروس بحالی کے لیے قطر حکومت سے معاہدے کا امکان ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان سے آنیوالی پروازوں سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی







