اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے131 مستعفی ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کےلئے نوٹس جاری کردیے گئے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے روزانہ 30ایم این ایز کو استعفوں کی تصدیق کےلئے بلایا جائے گا ۔اس مقصد کےلئے پانچ روز مختص کردیے گئے ہیں۔پیر سے جمعہ تک تصدیق کا عمل ہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تمام ارکان کو ذاتی حیثیت میں استعفوں کی تصدیق کےلئے بلایا جائے گا ۔









