اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا ہےکہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک دوبارہ فعال ہونےکے یقین کا اظہارکیا۔ چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا کہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اجلاس میں فوری فیصلوں پر چینی کمپنیوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔
گذشتہ4 سال میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، چینی کمپنیوں کا وزیراعظم سے شکوہ








