بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوگی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیربھٹی ان سے حلف لیا ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔

میاں بلیغ الرحمن کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔ ان کا خاندان بہاولپور کے متمول اور قدیم خاندانوں میں سے ایک ہے۔ ان کے والد عقیل الرحمن نے 1985 میں سیاست کا آغاز کیا۔بعد ازاں وہ نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔1997 کے عام انتخابات میں نواز شریف نے حاصل پور کی سیٹ پر دو بڑے سیاسی ناموں ریاض پیرزاہ اور تسنیم گردیزی کی جگہ عقیل الرحمن کو بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا۔بلیغ الرحمن نے باقاعدہ سیاست کا آغاز 2008 کے عام انتخابات سے کیا اور بہاولپور پور کے حلقہ این اے 185 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔اسی طرح انہوں نے 2013 میں بھی اسی نشست سے الیکشن جیتا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بلیغ الرحمن کو اپنی کابینہ کا حصہ بنایا اور انہیں وزیر مملکت برائے تعلیم مقرر کیا جبکہ ان کے پاس وزیر مملکت برائے داخلہ کاچارج بھی رہا۔2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے۔ میاں بلیغ الرحمن ان کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر تعلیم رہے۔تاہم 2018 میں وہ اپنی نشست ہار گئے اور ممبر قومی اسمبلی منتخب نہ ہو سکے۔