بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا سعودی عرب پر عائد ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

امریکا نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کو فضا سے زمین پرمار کرنے والے ہتھیار دیے جا سکیں گے۔
امریکی عہدیدار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر ایجنسی کو بتایا کہ سعودی عرب کو کنونشل آرمز ٹرانفسر پالیسی کے تحت ہتھیاروں کی فروخت شروع کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کو معاہدے میں اپنی طرف کی معاملات دیکھنے ہیں جبکہ ہم تیار ہیں، سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔