بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ پراسرائیلی حملے میں حماس کے دو سینیر رہ نما مارے گئے

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)عرب خبررساں ادارے کے نجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر پرتشدد حملہ کیا جس کے نتیجے میں حماس کے دو سینئر رہنما ہلاک ہوگئے۔

العربیہ کے ذرائع نے اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے دو رہ نماؤں کے نام احمد الحتہ اور احمد عطااللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

کل ہفتے کو حماس نے غزہ شہر میں التابعین سکول کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سےنماز فجر کے دوران کیے جانے والے قتل عام کی مذمت کی ہے، جس میں 100 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ حماس کا کہنا تھا کہ اسکول میں اسرائیلی بمباری میں بے گھر ہونےوالے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے اس قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا۔

حماس نے اسرائیل پر شہریوں، اسکولوں، ہسپتالوں اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنانے کے بہانے گھڑنے کا الزام لگایا اور انہیں اپنے جرائم کا جواز پیش کرنے کے لیے انہیں گھٹیا اور صریح جھوٹ قرار دیا۔

اس نے عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ان قتل عام کو روکنے اور نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

غزہ کے وسطی علاقے الدرج میں واقع التابعین سکول پر اسرائیلی بمباری میں ہفتے کی صبح ایک ہولناک قتل عام سامنے آیا جس میں 100 فلسطینی زاید فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔