بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر کی گاڑی چھین لی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا۔کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر اپنی قیمتی گاڑی سے محروم ہوگئے، فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لیا۔واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔