بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی کوہ پیما اسد نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

الاسکا(نیوز ڈیسک)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سر کرلیا۔

الاسکا میں موجود 6 ہزار 190 میٹر بلند دینالی کو اسد نے 28 مئی کو سر کیا ہے۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

اسد علی میمن اس سے قبل ماؤنٹ کیلی مانجرو، اکونگوا اور البروس کو سر کرچکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7 براعظم میں 7 چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔