شکاگو(ممتازنیوز)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں شکاگومیں مقیم پاکستانیوں نے یوم آزادی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی جس سے پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پرپاکستان کی سالمیت استحکام اورترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اورملی نغمے بھی سنائے گئے پاکستان کے معروف گلوکار محمد اشرف ملک (ملکو )اورسارہ الطاف نے روایتی نغمے اورمشہورگانانک داکوکا اورقید ی نمبر804سناکرداد وصول کی اورمیلہ لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق تقریبات اورمیلے کے چیئرمین معروف بزنس مین نوید انور چوہدری اور دیگر نے خطاب کیاجنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیاکہ ہمیں امریکہ میں رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام ،ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کرکام کرناہوگا اورپاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے امریکی مقامی سیاست میں بھی حصہ لیناچاہیے۔قونصل جنرل طارق کریم نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی پاکستان میں زرمبادلہ بھجواتے ہیں حکومت کی اورسفارت خانے کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں ،قونصل جنرل کادفتر 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کھلاہوتاہے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجارت کومزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں اورحال ہی میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنادیاگیاہے ،نوید انور چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اورامریکہ میں ہوتے ہوئے پاکستان کی آزادی کی تقریبات کوبہت جوش وخروش سے منایاجاتاہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک اورملک کابھی آزادی کادن منایاگیااس میں لوگوں کی تعداد بہت کم تھی آج جتنی بڑی تعداد میں پاکستانی یہاں موجود ہیں یہ اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ وہ اپنے وطن سے کس حدتک محبت کرتے ہیں اورہم زند ہ قوم ہیں ،ہم جس میدان میں بھی جاتے ہیں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیتے ہیں ہم اس مرتبہ آزادی کی تقریبات اولمپک گولڈ میڈل کے ساتھ منارہے ہیں اورارشد ندیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کردئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم ایک واضح مثال ہے کہ جب انفرادی طور پرایک پاکستانی نے کامیابی حاصل کی توعوام میں پذیرائی ملتی ہے ،انہوں نے کہاکہ اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم اگر پاکستا ن کی صحیح معنوں میں خدمت کرناچاہتے ہیں توامریکہ کی مقامی سیاست میں دیگر ممالک کی طرح آگے بڑھناہوگاا وراتحاد کی فضا قائم رکھناہوگی اگرہم دیکھیں توڈاکٹر سمیر شفیع ،رانازاہد ،چوہدری منیر اختر،آصف ملک ،طارق ستی ،مسز شاہدہ اوربہت بھی سے نام ہیں جونہ صرف پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں بلکہ عطیات بھی دے رہے ہیں یہ لوگ پاکستان کے لیے بہت کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے مقامی سیاست میں حصہ لیا تومسٹرکھوکھرمیئربن گئے اورمسٹرآصف ملک ٹرسٹی بن گئے اورآج وہ شکاگو میں پاکستانیوں کی ایک جان پہچان بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے نوجوان ہمارے اثاثہ ہیں پہلے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اورپھرمعاشی طور پرمضبوط ہوکرامریکی سیاست میں حصہ لیناہے امریکی سیاست میں حصہ لیے بغیر ہم پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت نہیں کرسکتے ،تقریب میں ملکو نے ملی نغمے گا کرخوب داد حاصل کی اوراپنامشہور نغمہ نک داکوکا اورقید ی نمبر804سناکرداد حاصل کی ۔
شکاگو،پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پرپروقار تقریب کاانعقاد








