بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کی آئی ٹی سیکٹر سے متعلق تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

  اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے منصوبوں، آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کے نفاذ اور ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر اب تک پیش رفت اطمینان بخش ہے ،انہوں نے کورین ماہرین سے مشاورت کے بعد اس کی تعمیراتی مدت میں مزید کمی کیلئے اقدامات اٹھا نے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایاگیاکہ آئی ٹی پارک کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ،کورین کمپنی نے آئی ٹی پارک کی تکمیل کی مدت کو جون 2025 سے کم کرکے فروری 2025 کر دیا ہے،اسلام آباد آئی ٹی پارک پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے، سی ڈی اے کی ٹیمیں کام کی نگرانی کیلئے باقائدگی سے سائیٹ کا دورہ کر رہی ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی پارک ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگااجلاس کو ڈیجیٹل اسمارٹ سٹیز کے حوالے سے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ اسلام آباد سے ڈیجیٹل اسمارٹ سٹیز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیا جا رہاہے، شہریوں کو اسلام آباد سٹی سپر ایپلیکیشن کے ذریعے 150 سروسز کی آسان رسائی ہوگی، موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی و انتظامی خدمات بشمول، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد پولیس، صحت اور تعلیم کی سروسز میسر ہونگیں،وزیراعظم نے کہاکہ شہریوں کو حکومتی خدمات کیلئے موبائل ایپلی کیشن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اجلاس کو آئی ٹی شعبے کی گزشتہ پانچ ماہ کی کارگردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،اجلاس کو یہ بھی بتایاگیاکہ حکومتی اقدامات کی بدولت گزشتہ برس کی نسبت آئی ٹی برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا گزشتہ پانچ ماہ میں تین لاکھ طلباء آئی ٹی اسکلز کے پروگرامز میں تربیت کیلئے رجسٹر ہوئے، 4 نئے انکیوبیشن سینٹر کا اجراء کیا گیا،ملک میں حکومت کے اقدامات کی بدولت موبائل فونز کی تیاری میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 8 لاکھ کا اضافہ ہوا،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے آئی ٹی شعبے سے متعلقہ تمام ادارے مل کر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،اجلاس کو آئی ٹی شعبے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری اور ان سے آئی ٹی برآمدات میں مرحلہ وار اضافے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آئی ٹی شعبے میں 77 ملین ڈالر کی حکومتی سرمایہ کاری سے آئی ٹی برآمدات میں 2.5 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے، ملکی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے 10 ارب ڈالر، ٹیلی کام شعبے سے 2 ارب جبکہ حکومتی اقدامات سے آئی ٹی برآمدات میں 13 ارب ڈالر کا زر مبادلہ متوقع ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں وفاقی حکومت کی تمام خدمات بشمول مالیاتی، صحت، زراعت، تعلیم، انتظامی اور سیکیورٹی کی خدمات موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں تک رسائی کیلئے منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔ وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔