مری: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا ۔نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے ،نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی اس دوران نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں ،لیہ سے آئے نوجوان نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کاکہاکہ سر، جیئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، لیہ کے نوجوان نے دعاکی کہ اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیر اعظم کے طور نہ دیکھ لوں۔
مری:نواز شریف کو چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا،محبت بھرے جذبات کااظہار،سلفیاں بنائیں








