اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کوکوئی خوف ہے، میں نہیں جانتاکہ پی ٹی آئی کا معاملہ کس کورٹ میں جائے گا؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی پی ٹی آئی کے ماضی کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انہیں جلسے کی اجازت دی جائے گی،کوئی کہنے سے پرامن نہیں ہوجاتابلکہ یہ ثابت کرناپڑتاہے،پی ٹی آئی کاکون سااحتجاج ہے جو پرامن ہو؟ جماعت اسلامی پنڈی تک ہی رہی،انہیں اسلام آبادآنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمیدکا گٹھ جوڑ تھا جس سے ملک کو نقصان پہنچا، کیاجنرل (ر)فیض بانی پی ٹی آئی کی ایماپر کام نہیں کررہے ،بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے کہ ملک میں کوئی غیرجانبداری آئی ، نومئی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہوا انہوں نے گرینڈپلان بنایاتھا،سامنے آجائے گاکون کون تھا؟انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوکوئی خوف ہے، میں نہیں جانتاکہ پی ٹی آئی کا معاملہ کس کورٹ میں جائے گا؟وزیراطلاعات نے کہاکہ جنوبی کے پی کے اضلاع میں طالبان کا راج ہے ہے،کے پی حکومت لوگوں کی زندگیوں کوآسان بنائے اور معاملات کو درست کرے گھر کو جب آگ لگتی ہے تو تپش سب کو محسوس ہوتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کوکوئی خوف ہے، نہیں جانتاان کا معاملہ کس کورٹ میں جائے گا؟ عطاء اللہ تارڑ








