بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کی جیل میں من پسند کھانوں سے تواضع، ناشتے میں تخمِ ملنگا، گوند کتیرا ملا چقندر کا جوس، دیسی انڈوں کا آملیٹ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم عمران خان نیازی جیل میں اپنی من پسند خوراک استعمال کررہے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق انہیں تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، کھانا تیار کرنے کے لیے دو مشقتی دیئے گئے جو ماہر کک بھی ہیں اور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ناشتے میں تخم ملنگا اور گوند کتیرا ملا کر چقندر کا جوس جام نوش کیا، 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ لیا۔