بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسسٹنٹ یا ڈپٹی کلکٹر کسٹمز 24 گھنٹے تمام ہوائی اڈوں پر تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہاہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے اسسٹنٹ یا ڈپٹی کلکٹر کسٹمز 24 گھنٹے تمام ہوائی اڈوں پر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور افسر اور اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی مسافر کو ذاتی سامان میں تحائف اور چاکلیٹ وغیرہ لانے پر ہراساں نہ کیا جائے ،اسسٹنٹ یا ڈپٹی کلکٹر کسٹمز یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ کسی مسافر کے بیگ میں ممنوعہ اشیاکی ترسیل نہ ہو۔