بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مستقبل میں پاکستان، بیلاروس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ایاز صادق

منسک:  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی جس میں تجارتی و پارلیمانی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ،مستقبل میں پاکستان، بیلاروس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں،انہوں نے کہاکہ بیلاروس ، پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ، بیلاروس کے صدرنے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کا اختتام دونوں طرف سے شکریہ کے کلمات پر ہوا ۔ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے بیلاروس کے سرکاری دورے کا حصہ ہے۔