اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہےکہ نومئی کی منصوبہ سازی کے پیچھے فیض حمیدکاہاتھ ہے،فیض حمید کے خلاف ناقابل تردیدثبوت سامنے آنے پر کورٹ مارشل کافیصلہ ہواہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء نے کہاکہ نومئی کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی ، نومئی کامقصدادارے پر دباؤ ڈالناتھا، بانی پی ٹی آئی کا 26نومبرکادھرناآرمی چیف کی تعیناتی رکوانے کے لئے تھا،اس دھرنے کے پیچھے بھی فیض حمیدتھے۔ انہوں نے کہاکہ فیض حمید کے خلاف ناقابل تردیدثبوت سامنے آنے پر کورٹ مارشل کافیصلہ ہواہوگا،فیض حمیدکے خلاف فوجی عدالت میں ثبوت پیش ہوناباقی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فیض حمیدکے لیول کے آدمی کو صرف رپورٹس پر نہیں پکڑجاسکتا،ناقابل تردیدثبوت سامنے آنے پر ہی کورٹ مارشل کافیصلہ ہواہوگاانہوں نے کہاکہ میراخیال ہے کہ فیض حمیدکے وعدہ معاف گواہ بننے پر بھی انہیں معافی نہیں ملے گی،کسی نے فیض حمیدسے رعایت نہیں برتی تو کسی اور سے کیارعایت ہوگی؟بانی پی ٹی آئی بھی مشکل میں ہیں فیض حمیدکاجوٹرائل ہونے جارہاہے وہ بانی پی ٹی آئی کے بغیرنہیں ہوسکتا
فیض حمید کے خلاف ناقابل تردیدثبوت سامنے آنے پر کورٹ مارشل کافیصلہ ہواہوگا،راناثناء اللہ








