بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن بری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے کیس میں عدم ثبوتوں کی بناء پر سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو بری کردیا۔احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے طرفین کے وکیوں کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو عدم ثبوتوں کی بناء پر باعزت بری کردیا، کیس کی پیروی طارق علی طاہر ایڈووکیٹ نے کی۔واضح رہے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزام میں مئی 2016ء میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو گرفتار کیا گیا تھا، 2018ء میں بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین محمد اشرف مگسی کو ان کے عہدے سے نومبر 2014ء میں سابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے برطرف کیا تھا۔