اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے قومی اسمبلی کااجلاس کل (بدھ کو) پانچ بجے طلب کرلیا۔اجلاس میں مبارک ثانی کیس کا معاملہ جو گزشتہ اجلاس میں بحث کے بعد قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوایاگیاتھااس پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اٹارنی جنرل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ علمائے کرام اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رائے کی روشنی میں دلائل دیں گے ۔
قومی اسمبلی کااجلاس طلب،مبارک ثانی کیس میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائیگی








