بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالقعدہ 1443ھ یکم جون کو ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ماہ ذوالقعدہ1443ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی کا اجلاس،صدارت مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی ،اجلاس میں وزرات مذہبی امور سے ڈی جی سید مشاہد حسین خالدنے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی نے اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آبادکے جو اراکین شریک ہوئے جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،علامہ سجاد حسین نقوی، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر ممتازاحمد ضیا نظامی اور دیگر شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور،کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلود رہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ ذوالقعدہ کے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں عمرکوٹ اور چھور اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالقعدہ 1443ھ یکم جون2022 بروزبدھ کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔