بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ، پنجاب میں لفظی جنگ وزیراعظم کیلئے پریشان کن

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پنجاب میں بجلی کی قیمت میں کمی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیارکرگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی
طرف سے ریلیف کو بیوقوفی قراردینے کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انتہائی سخت ردعمل دیا،دونوں وزرائے اعلیٰ کے بیانات وزیراعظم شہبازشریف کے لئے مشکلات پیداکرسکتے ہیں کیونکہ مرکز میں شہبازشریف کا اقتدار پیپلزپارٹی کامرہون منت ہیاور پیپلزپارٹی اکثرمواقع پر ناراض ہوجاتی ہے،پھروزیراعظم انہیں مناتے ہیں،اب ایک عوامی مسئلہ ہے جس پر صوبائی حکومتوں میں محاذآرائی ہورہی ہے اور اس بات پر سیاست کی جارہی ہے اور یہ شکوہ کیاجارہاہیکہ پنجاب نے یہ ریلیف دینے سے قبل مشاورت نہیں کی،اس میں پنجاب حکومت کا کوئی قصورنہیں اگرمشاورت صوبوں سے کرنی تھی تو یہ وفاق کا کام ہے،مریم نوازنے اپنے بیان میں یہ کہاکہ دو ماہ کے لئے ہم نے عوام کو ریلیف دیااس پر وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے بیوقوفی کافیصلہ قراردینادرست نہیں ،انہوں نے سندھ حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا،پروٹوکول ،جہاز،ہیلی کاپٹرزاور گاڑیوں پر پیسہ خرچ کرنابیوقوفی نہیں اور عوام کو ریلیف دینابیوقوفی ہے،مریم نوازکو پنجاب میں اقتدار سنبھالے ہوئے محض چھ ماہ ہوئے ہیں اور انہوں نے مختصر عرصے میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو اہم اقدامات کئے نہ صرف سیاسی مخالفین بلکہ ن لیگ کے مخالف سینئرصحافی بھی مریم نوازکی تعریفیں کرنے پرمجبورہوچکے ہیں،حسن نثار ہوں یا کامران خان سمیت بہت سے تجزیہ نگار مریم نوازکی کارکردگی کوسراہتے ہیںاوریہاں تک کہتے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی سولہ سال کی حکومت کے مقابلے میں پنجاب میں مریم نوازکی چھ کی وزارت اعلیٰ میں زیادہ کام ہوئے ہیں ،وزیراعظم نے بھی یہ کہہ دیاہے کہ پنجاب نے اپنے بجٹ میں سے 45ارب روپے اداکئے ہیں باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں اور عوام کوریلیف دیں،بہرحال بجلی کی قیمتوں کا ایک سنگین مسئلہ ہے،اس سے پہلے وفاق 200یونٹ کے صارفین کیلئے 50بلین اور پنجاب نے45ارب روپے دیئے ہیں ،سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ہروقت وفاق سے پیسے مانگنے کے چکر میں رہتی ہیں ،وہ اپنے ترقیاتی فنڈزاور دیگر اشرافیہ کے اخراجات کو کم کرکے عوام کو ریلیف دیں نہ کہ اگر ایک صوبے نے کوئی اچھاکام کیاہے تو اس پر تنقیدکرناشروع کردیں ،دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی امیدوں پر پانی پھیردیاہے ،اسد قیصر اور محموداچکزئی کی کوششیں فی الحا ل ناکام ہوگئی ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی اور محموداچکزئی کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تحریک چلانے سے انکارکرکے جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کافیصلہ کیاہے اور کہاکہ ماضی میں ایسے سیاسی اتحادوں کے تجربات تلخ رہے ہیں،مولانانے تو یہاں تک بھی کہہ تھاکہ 2018 اور اس کے بعد کے عام انتخابات کے نتائج فوج کے سربراہ کی منشاکے مطابق آرہے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں بنگلہ دیش جیسے حالات پیداہوں ،نوازشریف اور شہبازشریف بے اختیار ہیں ،تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مولانافضل الرحمان کو قائل کرنے کے لئے اسد قیصر کی سربراہی میں کئی بار وفود بجھوائے ،جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں ضرورکم ہوئیں ،کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکاگیاتاہم دونوں جماعتیں بالخصوص جے یوآئی کے رہنما اور اس کے کارکن عمران خان کے ہاتھوں استعمال ہونے کے لئے تیارنہیں ہیںاور ان کے اکثررہنماوں کی یہ رائے ہے کہ اگر عمران خان سابق آرمی چیف جنرل(ر)باجوہ کے نہیں بنے توکل اس بات کی کیاضمانت ہے کہ جے یو آئی کے کارکنوں کواستعمال کرکے جیل سے باہر آئیں اور پھر ہمارے لیڈرمولانافضل الرحمان کیلئے ڈیزل کیلئے الفاظ استعمال کرناشروع کردیں،اس لئے اب مولاناسلوفلائٹ کا جو فیصلہ کیایہ ان کا سیاسی اور پارٹی کافیصلہ ہے وہ آئندہ چندروزمیں ملک گیر جلسوں کا پروگرام بنارہے ہیں اور ان پرگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے گی تاہم ان کی پارٹی کے رہنماکہتے ہیں کہ پہلے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیں استعمال کیااب ہمیں اپنی سیاست کرنی چاہئے کسی کو اپناکندھا نہیں دیناچاہئے۔
تجزیہ