اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نےکہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔ ایک بیان میں عطاء تارڑنے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں، آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا جواب دے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں، انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس کو فوج کا انٹرنل معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کے فیض حمید واقع ہی بانی چیئرمین کا اثاثہ تھے ، انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے کہاکہ فیض حمید کیس میں بھی یہی پتہ چلتا ہے کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے،وزیراطلاعات نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے،عطاء تارڑ








