اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے اپنے روایتی جارحانہ انداز میں اتحادی حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہاہے کہ لیڈروں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، ایک بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادیا ایک بیٹے کو وزیرمواصلات بنادیا ،آپ غصے میں شہبازشریف کو لے آئے اب اسے بھگتیں، میں باس کے گھر جاسکتاہوں مگرعمران نے مجھے منع کردیا،راناثنااللہ اجرتی قاتل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ جو بھی ان چوروں کو لایا اس نے لاکر گناہ کیا،میں ان سے ملک چلتاہوا نہیں دیکھ سکتا انہوں نے آتے ہی لوٹ سیل لگادی ،ایک بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادیا ایک بیٹے کو وزیرمواصلات بنادیا ،لانا ہی تھا تو خواجہ آصف،احسن اقبال کے بیٹے کو لے آتے۔اس موقع پر انہوں نے اینکر سے کہاکہ وہ بھی جاکر لیڈر بن جائیں،آپ غصے میں شہبازشریف کو لے آئے اب اسے بھگتیں۔شیخ رشیدنے کہاکہ چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے، ساری دنیا کی طاقتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی،انہیں بتادیناچاہتاہوں ان کا برا وقت ہے،بحرانوں میں قومی لیڈر کی ضرورت ہے ۔لانگ مارچ میں کم لوگوں کے آنے عمران خان کی رہنماؤں سے ناراضی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ گرمی میں لانگ مارچ میں جتنے بھی لوگ آئے کافی تھے ، عمران جس سے ناراض ہوں گے ہوںگے ،مجھ سے تو نہیں ،میں نے جو وقت دیا تھا میں اس پر پہنچا ہوں ،میری بہنوں کے گھر پہلی دفعہ چھاپہ پڑا رانا ثنااللہ یاد رکھنا۔انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ اجرتی قاتل ہے ،لوگو ں نے رینجرز کے سامنے ہوکر مار کھائی ہے،ایک ادارہ میرے ماتحت رہاہے اس سے امید نہیں تھی مظاہرین کے ساتھ یہ سلوک کرے گا، 25مئی کو 5بندے مرگئے ،یہ خونی نہیں تو کیا تھا، رینجرز نے جس طریقے سے شیلنگ کی جس دن میری ملاقات ہوئی ، میں باس سے کہوں گا جو رینجرز نے کیا وہ ان کا کام نہیں تھا ۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ میں اب بھی سب سے باخبرآدمی ہوں ،جب میں عمران سے کہتاتھا کہ ہم جارہے ہیں تو لوگ میرا مذا ق اڑاتے تھے ،میں ان سے بھی کہتاہوں کہ آپ کا زیادہ وقت نہیں ہے،چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہے ہے، ساری دنیا کی طاقتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آخری وقت تک سمجھ رہے تھے کہ عدم اعتماد نہیں آرہی،عمران خان نے مجھ سے کہاتھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں پر امیدہوں تاہم مجھے نہیں معلوم عمران خان کو کس نے اعتماد دلایا تھا؟ ۔انہوں نے کہاکہ جس دن باپ گئی میں سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں،ادارے بھولتے نہیں ہیں،لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں ،اس حکومت سے آئی ایم ایف کا معاہدہ کرانا ہے پھر بات آگے چلے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے ساتھ میرے تعلقات ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں اس کی قیمت اداکرتاہوں اور کروں گا،پاک فوج کو عزیز سمجھتا ہوں لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ میں ایسے وقت میںعمران خان کو چھوڑ جاوں یہ نہیں ہوگا، میں باس کے گھر جاسکتاہوں مگرعمران نے مجھے منع کردیا۔ ایک سوال پر شیخ رشیدنے کہاکہ جولوگ یہ سمجھتے ہیںکہ عمران خان کسی کولانا چاہا رہے ہیں وہ غلط ہیں۔میں باس کے گھر جاسکتاہوں مگرعمران نے مجھے منع کردیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اگر احتجاج کی جگہ مختص کردے توعمران خان کو بات ماننی چاہیے،تحریک انصاف بابوپارٹی تھی اسے جرات والی پارٹی بنادیا۔
آپ غصے میں شہبازشریف کو لے آئے اب اسے بھگتیں، شیخ رشید







