بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل اوپن ہوگا ،کسی جنرل کانہیں ہوسکتا،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی،اگر بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل ہواتووہ اوپن ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے وزارت عظمیٰ گئی،فیض حمیدآرمی چیف نہ بن سکے ، ان دونوں کاایک ہی مقصد تھاجس کی وجہ سے ان کے رابطے رہے ،نو مئی کے بعدبھی ان کے رابطے جاری وساری رہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم کو پتہ لگناچاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کا نومئی کے واقعات میں کیاکردار تھا؟ٹارگٹ کس نے چنے؟ نومئی کو افراد ی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی ،سازشی تانے بانے فیض حمیدنے بنے۔انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینا پڑی۔ فیض حمیدکے اوپن ٹرائل کے مطالبے سے متعلق سوال پروزیردفاع نے کہاکہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی ، بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں بھی کسی فوجی کااوپن ٹرائل نہیں ہوا تاہم اگر بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل ہواتووہ اوپن ہوگا ۔